مشرق وسطیٰ

وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے

وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر دوپہر کو لاہور آئیں گے ۔ وزیر اعظم اپنے دورے میں اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

لاہور: وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر دوپہر کو لاہور آئیں گے ۔ وزیر اعظم اپنے دورے میں اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ، وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر چوہدری سرور ملاقات کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق لااینڈ آرڈر کی صورتحال پر وزیراعلیٰ وزیراعظم کو بریف کریں گے ۔ وزیراعظم کو وزیر اعلیٰ نئے بلدیاتی نظام پر بریفننگ دیں گے ۔
وزیراعظم کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کیے گے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا ۔ وزیراعظم کو پنجاب کی سیاسی صورتحال اور این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی ۔
کوئی خوش ہے؟
دوسری جانب ، اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم آج پورے ملک میں بدترین مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کرے گی ۔
سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج بعد نماز جمعہ لاہور میں جین مندر چوک سے سہ پہر تین بجے احتجاجی جلوس نکالا جائے گا اور میانوالی میں 24 اکتوبر کو ریلوے اسٹیشن چوک سے کمیٹی چوک تک احتجاج کیا جائے گا ۔
ترجمان ن لیگ نے کہا کہ اسی طرح جھنگ چوک بھکر سے احتجاجی ریلی شروع ہو کر کنگ گیٹ تک جائے گی جب کہ سرگودھا میں بھی آج احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button