محکمے صحت پنجاب کے جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری, نیم سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں کورونا ویکسینیشن کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پرائیویٹ اور سرکاری اداروں میں صرف ایسے ہی افراد کواندر داخلے ہونے اور انہیں Facilitate کرنے کی اجازت دی جائے گی جو کورونا ویکسینیٹڈ ہونگے اور ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو گیٹ پر ہی روک لیا جائیگا۔
تاہم پنجاب حکومت کے اس فیصلے کی زد میں بہت سی اہم اور نامی گرامی شخصیات آگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر اور پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈاپور، سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال ایم این اے اظہر قیوم ناہرا اور دیگر اراکین وفاقی و صوبائی اسمبلی نے تاحال کورونا کے خلاف ویکسین کروائی ہے نہ ہی اس حوالے سے نادرا کے پاس ان کا کوئی ریکارڈ موجود ہے۔
اور متذکرہ بالا نوٹیفکیشن کے مطابق قانونی طور پرذیل میں دیئے گئے پارلیمنٹیرینز پنجاب کے کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری ادارے میں داخل نہیں ہو سکتے۔