مشرق وسطیٰتازہ ترین

ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے سعودی ہوائی اڈے پر میزائل داغے

سعودی حملے کا مقصد ایک ایرانی طیارے کو اترنے سے روکنا تھا۔ سعودی حکام نے ابھی تک اس دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

https://vogurdunews.de/our-team/
By Voice of Germany Urdu News Team

یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پیر کو یمن کے صنعاء بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے والے فضائی حملوں کے جواب میں  سعودی عرب  کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میزائل اور ڈرون داغے۔

دونوں حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، لیکن یہ واقعہ حوثیوں  اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کئی سالوں سے نسبتاً پرسکون رہنے کے بعد حملوں اور جوابی حملوں میں ایک نمایاں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔

صنعاء بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے کا ایک منظر
حوثیوں نے گزشتہ روز سعودی عرب پر صنعا کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا تھاتصویر: AFP via Getty Images

حوثیوں نے گزشتہ روز سعودی عرب پر صنعا کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے  کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھٓا کہ سعودی حملے کا مقصد ایک ایرانی طیارے کو اترنے سے روکنا تھا۔ سعودی حکام نے ابھی تک اس دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے ایئر لائنز کو سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کے خلاف  خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انتباہ کو اس وقت تک سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے جب تک صنعاء ایئرپورٹ کی ناکہ بندی ختم نہیں کی جاتی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button