کورونا ویکسین کے چار نمایاں فوائد
سعودی وزارت صحت نے مکمل کورونا ویکسینیشن کے چار نمایاں فوائد بتائے ہیں۔
ریاض: سعودی وزارت صحت نے مکمل کورونا ویکسینیشن کے چار نمایاں فوائد بتائے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مملکت کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے سے ناصرف موجودہ کورونا وائرس بلکہ اس کی نئی قسموں سے بھی حفاظت ہوتی ہے۔
سعودی وزارت کے مطابق مکمل ویکسینیشن سے معاشرہ بھی محفوظ ہوجاتا ہے۔ صحت بہتر رہتی ہے جبکہ معاشرے میں اس مرض کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔
سعودی حکومت نے مملکت میں ویکسین کی چار اقسام کی منظوری دی ہے جن میں فائزربائیونٹیک، اسٹرازائینکا، جانس اینڈ جانس اور موڈرنا شامل ہیں۔
مملکت کے تمام ریجنز میں ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں سعودی شہریوں اور تارکین کو مفت ویکسین لگائی جاتی ہے، 18 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے بوسٹر ڈوز کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
سعودی عرب میں کورونا سے بچاو کےلیے منظور شدہ چاروں ویکسین کی دوخوراکوں کو لازمی قرار دیا ہے۔