کاروبارتازہ ترین

سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ پانچ بلین ڈالر سے زائد کے ڈپازٹ میں تین سال کی توسیع کر دی

سٹیٹ بینک کے ایک ذریعے نے بھی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پانچ بلین ڈالر کے ڈپازٹ میں توسیع کی آزادانہ تصدیق کی۔

اسلام آباد – ایجنسیاں،سید عاطف ندیم ادارت
سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ پانچ بلین ڈالر سے زیادہ کے نقد ڈپازٹ میں تین سالوں کی توسیع کر دی ہے جس سے اہم ریلیف ملا ہے، وزارتِ خزانہ اور سٹیٹ بینک کے حکام نے جمعرات کو کہا جیسا کہ اسلام آباد اپنے زرِ مبادلہ کے نازک ذخائر میں استحکام لانے کے لیے کوشاں ہے۔
اس توسیع سے پاکستان کے ایک اہم ترین اقتصادی شراکت دار اور بیرونی فنانسر کے طور پر سعودی عرب کا کردار واضح ہوتا ہے۔ چین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ ساتھ مملکت نے قرضہ جات، ڈپازٹس اور دیگر مالی معاونت میں بار بار توسیع کی ہے جس سے پاکستان کو ادائیگیوں میں توازن کے بحران سے بچنے، زرِ مبادلہ کے ذخائر بڑھانے اور مالیاتی یقین دہانیاں پوری کرنے میں مدد ملی ہے جو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے یکے بعد دیگرے پروگراموں کے تحت درکار ہوتی ہیں۔
آئی ایم ایف نے اس سال کے شروع میں کہا تھا کہ سعودی ڈپازٹ کو ایک سال سے بڑھا کر تین سال کرنے سے پاکستان کے آئندہ بیرونی مالیاتی منظرنامے کو تقویت اور ملک کے اصلاحاتی پروگرام میں مدد ملے گی۔
چونکہ پاکستان قرضوں کی زیادہ ادائیگیوں اور زرِ مبادلہ کے کم ذخائر سے دوچار ہے تو شدید بیرونی مالیاتی دباؤ کے دوران سعودی عرب نے سٹیٹ بینک کے پاس اپنے ذخائر رکھے ہوئے ہیں اور ان کی باقاعدگی سے تجدید کی ہے۔ ریاض نے گذشتہ برسوں میں تیل کی مالی اعانت اور دیگر اقتصادی امداد بھی فراہم کی ہے جو اسے اسلام آباد کا ایک سب سے قابلِ اعتماد مالی شراکت دار بناتی ہے۔
ڈپازٹ میں توسیع سے متعلق وزارتِ خزانہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرتصدیق کی تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا تین بلین ڈالر کے اضافی سعودی کیش ڈپازٹ میں بھی توسیع کی گئی تھی یا نہیں جس کی اس ماہ مدت مکمل ہونے والی ہے۔
سٹیٹ بینک کے ایک ذریعے نے بھی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پانچ بلین ڈالر کے ڈپازٹ میں توسیع کی آزادانہ تصدیق کی۔
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور سٹیٹ بینک کے ترجمان نے پانچ بلین ڈالر کی توسیع یا تین بلین ڈالر کے اضافی ڈپازٹ کی حیثیت پر تبصرہ کرنے کے لیے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔
گورنز سٹیٹ بینک جمیل احمد نے بدھ کے روز مقامی میڈیا کو بتایا کہ توسیع سے اسلام آباد کے فوری مالیاتی بوجھ میں نمایاں کمی آئی تھی۔
ایکسپریس ٹریبیون نے احمد کے حوالے سے بتایا، "سعودی عرب کی جانب سے تین سالوں تک پانچ بلین ڈالر کے قرضے کی مدت میں توسیع سے پاکستان کے بیرونی مالیاتی شعبے کا دباؤ کم ہوا ہے۔”
اپریل میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو تین بلین ڈالر کا اضافی ڈپازٹ فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
احمد نے اس ہفتے یہ بھی کہا کہ دوست ممالک نے جولائی کے دوران تقریباً چھے بلین ڈالر کی مدت میں توسیع کی جس سے پاکستان کا بیرونی مالیاتی منظرنامہ بہتر بنانے میں مدد ملی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button