انٹرٹینمینٹ

زین ملک اور جیجی حدید میں علیحدگی ہوگئی

پاکستانی نژاد گلوکار زین ملک اور فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جیجی حدید کی راہیں جدا ہوگئیں ۔

لندن : پاکستانی نژاد گلوکار زین ملک اور فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جیجی حدید کی راہیں جدا ہوگئیں ۔ دونوں کی شادی صرف 13 ماہ قائم رہی ۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ستاروں میں علیحدگی زین ملک کی ساس سے اختلافات کی وجہ سے ہوئی ۔ زین ملک نے اس سارے معاملے پر طویل ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک نجی معاملہ تھا جسے ساری دنیا کے سامنے اچھالا گیا، لیکن وہ اپنی بیٹی کے لیے کوئی مشکل نہیں کھڑی کرنا چاہتے تھے ۔
سپرماڈل جیجی حدید کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اب میاں بیوی کی حیثیت سے ساتھ نہیں ہیں لیکن وہ اپنی بیٹی کے بہترین والدین ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دونوں میاں بیوی میں اختلاف کے دوران تلخ کلامی ہوئی اور زین ملک نے جیجی حدید کی والدہ پر ہاتھ اٹھا یا جس کی وہ پولیس میں شکایت بھی درج کرانا چاہتی تھیں ۔ زین ملک کی طر ف سے اس بات کی تردید کی گئی ہے ۔
سال 2020 ستمبر میں امریکی سپر ماڈل اور گلوکار زین ملک کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔زین ملک اور جیجی حدید نے اس خوشخبری کا اعلان انسٹاگرام پر بچی کا ہاتھ تھامے بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے پوسٹ کیا تھا۔
یاد رہے کہ زین ملک اور جیجی حدید کے درمیان ابتدائی طور پر 2015 میں تعلقات استوار ہوئے جبکہ 2018 میں دونوں کے درمیان نامعلوم وجوہات کی بنا پر اختلافات ہوگئے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، لیکن جنوری 2020 میں ایک بار پھر دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button