جنرل

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر رہا

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے اور کراچی دسویں نمبر پر موجود رہا۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے اور کراچی دسویں نمبر پر موجود رہا۔
آلودہ ترین شہروں میں کراچی، لاہور کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرے نمبر پر آگیا
ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق صبح 8 بجے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر رہا اور لاہور کی فضا انتہائی آلودہ رہی جس میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 236 تک جاپہنچی جب کہ کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 153 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈکی گئی۔
دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دہلی دوسرے نمبر پر موجود رہا، درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے، 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتاہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button