کھیل

افغانستان کیخلاف میچ ،ہیرو آصف علی نے اہم راز سے پردہ اُٹھا دیا

افغانستان کیخلاف جیت میں اہم کردار اداکرنے والے قومی ٹیم کےہیرو آصف علی نے کہا عوام کی محبت دیکھ کرروناآگیا

شارجہ :افغانستان کیخلاف جیت میں اہم کردار اداکرنے والے قومی ٹیم کےہیرو آصف علی نے کہا عوام کی محبت دیکھ کرروناآگیا،کتنے خوش قسمت ہیں کہ مداح اتنا پیارکرتےہیں ۔
آصف علی نے جیت کے بعد مداحوں کا پیار دیکھ کر رہا نہ گیا اور اپنے پیغام میں قومی ہیروز سے پیار کرنے والوں کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے کہا کہ ہم کتنے خوش قسمت ہیں کہ شائقین کرکٹ ہم سے اتنا پیار کرتے ہیں ۔
افغانستان کیخلاف کھیلے گئے میچ کے اہم راز سے پرد ہ اُٹھاتے ہوئے آصف علی نے کہا جان بوجھ کر سنگل نہیں لیا تھا کیونکہ چھکے لگا کر میچ ختم کرنا چاہتا تھا ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button