انٹرٹینمینٹ

معروف بھارتی اداکار یوسف حسین انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 73 سالہ یوسف حسین کورونا وائرس میں مبتلا تھے جو ہفتے کے روز ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں انتقال کرگئے

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

بھارتی میڈیا کے مطابق 73 سالہ یوسف حسین کورونا وائرس میں مبتلا تھے جو ہفتے کے روز ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں انتقال کرگئے جس کی تصدیق ان کے داماد فلم میکر ہنسال مہتا کی جانب سے کی گئی ہے۔
اداکار یوسف حسین کے انتقال پر بالی وڈ شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بالی وڈ اداکار ابھی شیک بچن نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہےکہ یوسف جی ہم نے ایک ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا جس کا آغاز فلم کچھ نہ کہو سے ہوا۔
ابھی شیک بچن نے یوسف حسین کے اہلخانہ سے اداکار کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
اداکار منوج باجپائی نے یوسف حسین کی موت کی خبر کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔
اداکارہ پوجا بھٹ کا کہنا تھا کہ یوسف حسین کے انتقال کی خبر سے میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button