اہم خبریںتازہ ترین

سندھ حکومت کا اقدام قابلِ تشویش، ETPB کی وفاقی حیثیت برقرار رکھی جائے، ملازمین

ملازمین نے خدشہ ظاہر کیا کہ سندھ حکومت کے اقدام سے ETPB کے ملازمین کے روزگار، ادارے کے انتظامی ڈھانچے اور مستقبل کے حوالے سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں

ناصف اعوان-پاکستان
متروکہ وقف املاک بورڈ کے ملازمین نے سندھ حکومت کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو متروکہ وقف املاک کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کرنے کے اقدام پر نیشنل ایمپلائز یونین اور بورڈ ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ ، سیکرٹر یونین مدثر زید ی نے احتجاجی مظاہر ہ میں خطاب کیا اورتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام قانونی و انتظامی ادارہ ہے اس کے انتظامی اختیارات میں صوبائی سطح پر مداخلت قابلِ قبول نہیں۔ نہرو پیکٹ کے تحت متروکہ وقف املاک کا انتظام و انصرام وفاقی سطح پر ETPB کی ذمہ داری ہے۔سندھ حکومت کا مقصد صرف اور صرف ٹرسٹ جائیدادوں پر قبضہ کرنا ہے جبکہ یہ تمام جائیدادیں گورو دواروں اور مندروں کے انتظام و انصرام کے لیے وقف کی تھیں ۔ان جائیداوں پر صوبائی قبضے سے اقلیتی عبادت گاہوں کے انتظام میں نہ صرف مالی دشواری ہو گی بلکہ پاکستان کا مثبت چہر ہ پوری دنیا میں متاثر ہو گا ،احتجاجی دھرنا میں یونین عہدیدان ،صدر کاشف گجر ، جوانٹ سیکرٹری احمد واصف ، چیئرمین عدنا ن فیاض ،چیئرمین شورا کمیٹی شبیر اعوان ، عبد الحنان شاہد ، غلام محی الدین ،عامر حسین ہاشمی ،پاکستان ماڈل ایجوکیشنل انسٹی ٹیویشنل فانڈیشن کی ٹیچرز ،اور بورڈ مملازمین کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
سینئر وائس چیئرمین عبدالستار گجر نے خطاب کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ سندھ حکومت کے اقدام سے ETPB کے ملازمین کے روزگار، ادارے کے انتظامی ڈھانچے اور مستقبل کے حوالے سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ نیشنل ایمپلائز یونین اور ملازمین نے اعلان کیا کہ ادارے، ملازمتوں اور قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر آئینی و قانونی فورم سے رجوع کیا جائے گا، جبکہ ضرورت پڑنے پر عدالت سے بھی رجوع کیا جائے گا۔ملازمین نے وزیر اعظم پاکستا ن میاں شہباز شریف ،وفاقی حکومت اور وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت کے اقدام کا فوری نوٹس لیا جائے اور ETPB کی وفاقی حیثیت برقرار رکھی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ETPB وفاق کا اثاثہ ہے اور اس کی صوبائی تقسیم کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button