لاہور :سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ 2023 میں پیپلز پارٹی مرکز ہی نہیں بلکہ پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے انکشاف کیا کہ پنجاب اور مرکز میں عدم اعتماد لانا چاہتے تھے لیکن مسلم لیگ ن نے ساتھ نہیں دیا ۔
گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا بُرے حالات کے واحد ذمہ دار عمران خان ہی ہیں ،کسی نے گن پوائنٹ پر یہ ٹیم ان پر نہیں تھوپی ،عمران خان نے تمام ادارے تباہ کر کے رکھ دئیے ہیں ،انہوں نے کہا وقت دور نہیں جب پاکستان تحریک انصاف قصہ پارینہ بن جائے گی ۔