انٹرٹینمینٹ

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو جیل سے رہا کردیا گیا

الی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے کو جیل سے رہائی مل گئی ۔ممبئی ہائی کورٹ نے آریان خان کی ضمانت کا حکم جاری کردیا تھا

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے کو جیل سے رہائی مل گئی ۔ممبئی ہائی کورٹ نے آریان خان کی ضمانت کا حکم جاری کردیا تھا لیکن کاغذی کارروائی پوری نہ ہونے کے باعث ان کو آج جیل سے رہا کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈکے سپرسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو ہائی کورٹ کے حکم سے جیل سے رہا کردیا گیا ۔ شاہ رخ خان آریان خان کو جیل سے رہائی کے بعد خود لینے گئے ۔
واضح رہے کہ مقامی عدالت کی طرف سے کئی مرتبہ آریان خان کی ضمانت منظور نہ ہونے کے باعث شاہ رخ خان کے وکلا نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس کے بعد آریان خان کی منشیات کیس میں ضمانت منظور کرلی گئی ۔
عدالت نے آریان خان کی ضمانت درج ذیل شرائط پر منظور کی ہے ۔ آریان خان کو اپنا پاسپورٹ جمع کرانا ہوگا وہ عدالت کے حکم کے بغیر بھارت سے باہر نہیں جاسکیں گے ۔ آریان خان پر سوشل میڈیا پر عدالتی کارروائی یا کیس کے بارے میں کسی بیان کی اجازت نہیں ہوگی ۔وہ اپنے تفتیشی افسر کو بتائے بغیر ممبئی سے باہر نہیں جاسکیں گے ۔ اس کے علاوہ وہ ہر جمعہ کو صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے کے درمیان این سی بی کے دفتر میں اپنی موجودگی ظاہر کریں گے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ کسی بھی شرط کی خلاف ورزی آریان خان کی ضمانت منسوخی کا باعث بن سکتی ہے۔
این سی بی اور پولیس کی ٹیم نے رواں ماہ 2 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب ممبئی کروز شِپ پر چھاپہ مارا گیا جہاں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو اُن کے دوستوں سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button