انٹرٹینمینٹ
’یہ کیا لیول ہے بھائی آصف علی؟‘، علی ظفر بھی حیران و پریشان
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے مسلسل تیسرے میچ میں شاندار کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل تک رسائی کو تقریباً ممکن بنالیا ہے۔
گلوکار و اداکار علی ظفر بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آصف علی کی تعریف میں ایک آڈیو پیغام ٹوئٹر پر جاری کیا۔
علی ظفر نے کہا کہ ’یہ کانفیڈنس کا کیا لیول ہے بھائی آصف علی، ایک بندہ کریز پر آتا ہے سنگل نہیں لیتا اور کہتا ہے کہ بھائی حاضر ہے اور پھر ٹھک ٹھک ٹھک چار چھکے مار کر میچ جتوا دیتا ہے کوئی ڈاؤٹ نہیں اس کے دماغ میں، یہ کیا لیول ہے بھائی۔‘