تازہ ترینمشرق وسطیٰ

مسافروں کیلئے بری خبر، ٹرین سروس معطل کردی گئی

ریلوے انتظامیہ نے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں سمیت دیگر روٹس کو معطل کیا ہے۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

ریلوے انتظامیہ نے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں سمیت دیگر روٹس کو معطل کیا ہے۔
اپنے تازہ بیان میں ترجمان ریلوے نے کہا کہ جعفرایکسپریس کو پشاور اور لاہور کے درمیان معطل کیا گیا، خیبرمیل بھی پشاور اور لاہور کے درمیان معطل رہے گا۔
‘گرین لائن کو راولپنڈی اور لاہور کے درمیان آج معطل کیا گیا ہے’
ترجمان کا کہنا ہے کہ تیزگام ایکسپریس کو راولپنڈی اور لاہور کے درمیان معطل کیاگیا، باقی ٹرینیں اپنے معمول اور روٹ کے مطابق چل رہی ہیں۔
خیال رہے کہ کالعدم تنظیم کی جانب سے جاری احتجاج کے سبب بھی ریل سروس متاثر ہے۔ دیگر ٹرینوں کو معطل کرنے کی وجہ بھی ممکنہ طور پر یہی ہوسکتی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button