پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

کور کمانڈر کوئٹہ سے پاکستانی میڈیا نمائندگان کی خصوصی نشست، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے سیکیورٹی اقدامات ، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رکھی جائیں گی

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

سید عاطف ندیم-ادارت
کوئٹہ:کور کمانڈر کوئٹہ سے پاکستان کے میڈیا نمائندگان کی خصوصی نشست ہوئی ۔ملاقات میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر میڈیا وفد کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
کور کمانڈر کوئٹہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بلوچستان میں امن و امان کی بحالی اور درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا ۔میڈیا وفد نے دہشتگردوں سے قبضے میں لیے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کا بھی مشاہدہ کیا۔ملاقات میں بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے جاری اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا/
اس ملاقات میں کور کمانڈر کوئٹہ نے واضح کیا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے سیکیورٹی اقدامات ، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، امن و امان کے قیام کے ساتھ بلوچستان کی ترقی کا سفر جاری رکھا جائے گا۔
بعدازاں میڈیا وفد نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا خصوصی دورہ بھی کیا۔میڈیا وفد نے بلوچستان میں جاری دہشتگردی کے خلاف آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button