جنرل

چیف جسٹس کے احکامات، سول ایوی ایشن کلب میں شادی کی تقریبات منسوخ

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سول ایوی ایشن کلب میں شادی کی تمام تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کراچی: سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سول ایوی ایشن کلب میں شادی کی تمام تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق آج رات 12 بجے کے بعد سے سی اے اے کلب میں شادی کی تقریبات نہیں ہوں گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سی اے اےکلب میں طے شدہ تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا ہے، صارفین کو 10 دنوں میں رقوم واپس کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
کراچی ائیرپورٹ کے قریب کارروائی، سول ایوی ایشن کی 4 ایکڑ زمین واگزار
سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مارکی مالکان کو بھی ان کے سکیورٹی ڈپازٹ واپس کر دیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ایک سماعت کے دوران ڈی جی سول ایوی ایشن کو سرکاری زمین پر شادی ہالز فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button