کھیلتازہ ترین

ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان کی شاندار پیش قدمی، عمان کو 7-2 سے دباؤ میں لا کر میچ جیتا سیمی فائنل اور میں جگہ پکی کر لی

میچ کے آغاز ہی سے پاکستانی فارورڈز نے عمان کے گول پوسٹ پر دھاوے بولے اور پے در پے گول اسکور کر کے مقابلے کو یکطرفہ بنا دیا

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

ذاہد اشفاق-پاکستان
20ویں ایشین گیمز آئیچی-ناگویا 2026 کے مینس ہاکی پول بی (Men’s Pool B) کے اہم مقابلے میں پاکستان ہاکی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمان کو 7-2 کے بڑے فرق سے آؤٹ کلاس کر کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
میچ کے آغاز ہی سے پاکستانی فارورڈز نے عمان کے گول پوسٹ پر دھاوے بولے اور پے در پے گول اسکور کر کے مقابلے کو یکطرفہ بنا دیا۔ گرین شرٹس نے شاندار پاسنگ اور ڈریگ فلک کی بدولت حریف ٹیم کو دفاعی لائن تک ہی محدود رکھا۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ پاکستان ہاکی ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر تمغے کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی ہے، جس پر ملک بھر کے شائقینِ ہاکی اور اسپورٹس حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button