کھیلتازہ ترین

پاکستان فٹبال ٹیم کی فیفا آسیان کپ میں تاریخی اور شاندار واپسی، فلپائن کو 2-2 سے ڈرا پر روک کر پہلا پوائنٹ حاصل کر لیا

دوسرے ہاف کے دوسرے ہی منٹ میں کپتان عبداللہ اقبال کے پاس پر علی اکبر خان نے بہترین ڈریبلنگ کرتے ہوئے فلپائن کے گول کیپر کو مات دی اور اپنا پہلا بین الاقوامی گول اسکور کر کے خسارہ کم کیا۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

ذاہد مشتاق-پاکستان
بانڈونگ انڈونیشیا فیفا آسیان کپ کے گروپ بی کے اہم مقابلے میں پاکستان نے دو گول کے خسارے کے باوجود شاندار اسپورٹس مین شپ اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلپائن کے خلاف میچ 2-2 سے برابر کر دیا اور ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا قیمتی پوائنٹ حاصل کر لیا۔ یہ فیفا کے کسی بھی آفیشل ایونٹ میں پاکستان کی پہلی شرکت ہے جہاں قومی ٹیم نے نہ صرف اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کیا بلکہ اپنے پہلے بین الاقوامی گولز بھی اسکور کیے۔
عالمی درجہ بندی میں 198ویں نمبر پر موجود پاکستان کو 136ویں رینکنگ والی فلپائن ٹیم کے خلاف ابتدائی ہاف میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے 24ویں منٹ میں فلپائن کے سینڈرو ریز نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ پہلا ہاف ختم ہونے سے قبل بیورن کرسٹنسن نے پنالٹی پر گول کر کے فلپائن کی برتری 2-0 کر دی۔
دوسرے ہاف میں دلیری سے واپسی:
ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو کی حکمتِ عملی اور متبادل کھلاڑیوں کی آمد کے بعد دوسرے ہاف کے دوسرے ہی منٹ میں کپتان عبداللہ اقبال کے پاس پر علی اکبر خان نے بہترین ڈریبلنگ کرتے ہوئے فلپائن کے گول کیپر کو مات دی اور اپنا پہلا بین الاقوامی گول اسکور کر کے خسارہ کم کیا۔
اس کے کچھ ہی دیر بعد عبدالصمد ارشد نے دائیں جانب سے تیز رفتار اٹیک کرتے ہوئے فلپائن کے دفاع کو توڑا اور گیند کو جال کی راہ دکھا کر پاکستان کو 2-2 کی برابری دلا دی۔ یہ عبدالصمد کا قومی ٹیم کے لیے دوسرا بین الاقوامی گول تھا۔
میچ کے آخری لمحات میں گول کیپر یوسف بٹ، مدافع محب اللہ آفریدی اور حارث زیب کے بہترین دفاع اور شائقین کی بھرپور حوصلہ افزائی کی بدولت پاکستان نے فلپائن کے تمام حملے ناکام بنا دیے اور مقابلہ 2-2 پر ختم ہوا۔ میچ کے دوران عبدالرؤف اور عبدالصمد خان نے بھی پاکستان کے لیے اپنا بین الاقوامی ڈیبیو کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button