پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

ٹانک میں دہشتگردی، بھتہ خوری اور بدعنوانی کے تنازع کا بھیانک انجام

یہ ٹیرر کرائم نیکسس کا واقعہ اس حقیقت کی واضح مثال ہے کہ فتنہ الخوارج خیبرپختونخوا کے نہتے عوام اور دین اسلام کے دشمن ہیں

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

سید عاطف ندیم-ادارت
ٹانک میں دہشت گردی، بھتہ خوری اور بدعنوانی کے تنازع کا بھیانک انجام، بھتے کے معاملے پر فتنہ الخوارج سے منسلک دہشت گرد نے پٹوار خانے کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی۔
اطلاعات کے مطابق، فتنہ الخوارج کا خودکش حملہ آور پٹوار خانے جاتے ہوئے راستے میں ہی غیر ارادی دھماکے سے ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق، دھماکے سے سرکاری پٹوار خانے سے متصل دو گھروں کو نقصان پہنچا اور ان کی دیواریں منہدم ہوگئیں۔
یہ ٹیرر کرائم نیکسس کا واقعہ اس حقیقت کی واضح مثال ہے کہ فتنہ الخوارج خیبرپختونخوا کے نہتے عوام اور دین اسلام کے دشمن ہیں۔موجودہ خیبرپختونخوا حکومت کے دور میں ٹیرر کرائم نیکسس میں مسلسل اضافے کی وجہ سے عوام کے غصے اور بے چینی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button