
پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں
پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان اور ازبکستان کی سپیشل فورسز کی مشترکہ مشق "ایٹرنل برادرہُڈ-5” کا انعقاد، 5 ممالک کے دستوں کی شرکت
ایٹرنل برادرہُڈ-5 مشق شریک ممالک کے بڑھتے دفاعی و سکیورٹی تعاون، باہمی اعتماد اور فوجی تعلقات کے استحکام کی عکاسی کرتی ہے۔
سید عاطف ندیم-ادارت
ازبکستان: ازبکستان میں منعقدہ کثیرملکی سپیشل فورسز کی مشق میں پاکستان سمیت5ملکوں کے دستوں نے شرکت کی۔13 سے 25 ستمبر 2026 تک منعقد ہونے والی سپیشل فورسز مشقوں میں قازقستان نے بطور مبصر ملک شرکت کی۔
ایٹرنل برادرہُڈ-5 مشق کا مقصد سپیشل فورسز کے درمیان تعاون، رابطہ کاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔مشترکہ مشق میں شریک فورسز نے جدید آپریشنز، جنگی حکمتِ عملی اور سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تجربات کا تبادلہ کیا۔
ایٹرنل برادرہُڈ-5 مشق شریک ممالک کے بڑھتے دفاعی و سکیورٹی تعاون، باہمی اعتماد اور فوجی تعلقات کے استحکام کی عکاسی کرتی ہے۔



