انٹرٹینمینٹتازہ ترین

باکو میں پاکستانی سفارخانہ کی قومی لباس کے دن کی تقریب میں بھرپور شرکت

ثقافتوں کا ایک خوبصورت اور متنوع امتزاج سامنے آیا اور ثقافتی تبادلے اور باہمی مفاہمت کی اہمیت اجاگر ہوئی۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

نیوز ڈیسک
باکو: آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں پاکستان کے سفارتخانہ نے یہاں منعقدہ قومی لباس کے دن کی تقریب میں بھرپورشرکت کی۔ باکو کے قدیم مرکزی حصے ’’ایچری شہر‘‘ کی سٹیٹ ہسٹاریکل آرکیٹیکچرل ریزرو ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب نے پاکستان کے بھرپور اور متنوع ثقافتی ورثے اور روایتی ملبوسات کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کیا۔
تقریب میں پاکستان کے رنگا رنگ روایتی اور علاقائی ملبوسات، ٹرک آرٹ، زیورات اور دستکاری کے نمونوں کو شرکا اور مہمانوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔ تقریب میں چین، کوریا، عراق، تاجکستان، ملائیشیا، انڈونیشیا اور روس سمیت مختلف ممالک کے سفارتی مشنز نے بھی اپنے قومی رقص اور روایتی ملبوسات پیش کیے، جس سے ثقافتوں کا ایک خوبصورت اور متنوع امتزاج سامنے آیا اور ثقافتی تبادلے اور باہمی مفاہمت کی اہمیت اجاگر ہوئی۔
تقریب میں آذربائیجان کے حکومتی حلقوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، فنون و ادب سے وابستہ نمائندوں اور مختلف ممالک کے سفارتخانوں کے عملہ نے بھرپور شرکت کی۔پاکستانی سفارتخانہ کی شرکت نے پاکستان اور برادر ملک آذربائیجان کے درمیان قریبی اور تاریخی ثقافتی روابط کو مزید اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button