کھیل

بھارتی شائقین کا آئی پی ایل کو بین کرنے کا مطالبہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلے پاکستان اور پھر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے شائقین انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلے پاکستان اور پھر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے شائقین انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر "Ban IPL” ٹرینڈ کر رہا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ آئی پی ایل کو فوری طور پر بین کیا جائے، کیوں کہ اس کی وجہ سے بھارتی کرکٹر تھک گئے تھے۔
یش بنسل نے لکھا، ‘یہ آئی پی ایل ٹیم ہے، آئی پی ایل پر پابندی لگائی جائے، وہ صرف پروپیگنڈا کر رہے ہیں، ویرات کوہلی اب تک کے بدترین کپتان ہیں۔’
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ آپ آئی پی ایل کیلئے نہیں اپنے ملک کیلئے کھیل رہے ہیں۔
جبکہ ایک صارف نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے ایک میم شئیر کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button