پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

پی ٹی آئی قافلوں میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے شامل ہونے کا خدشہ

فتنہ الخوارج کے دہشت گرد مختلف جگہوں پر اکھٹے ہوئے ہجوم کی آڑ میں دہشت گرد کاروائیاں کر سکتے ہیں

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

نیوز ڈیسک
اسلام آباد:تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے نکلے قافلوں کی آڑ میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے شامل ہونے کے خدشات ہیں ۔
ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کی چند تشکیلوں کے دہشت گرد مکین، جنوبی وزیرستان، مالا کنڈ کے علاقوں سے تحریک انصاف کے قافلوں میں بھیس بدل کر گھس چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد مختلف جگہوں پر اکھٹے ہوئے ہجوم کی آڑ میں دہشت گرد کاروائیاں کر سکتے ہیں،زیادہ ہجوم والی جگہوں اور ڈیوٹی پر مامور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دہشت گردوں کا نشانہ ہو سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق انتشار پھیلانے کے لیے سیاسی اجتماعات کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button