بین الاقوامیتازہ ترین

چین کا پٹرول اور ڈیزل کی ترسیل میں اضافہ، تیل کی قیمتیں گر گئیں

چین کی اپنی محفوظ ذخائر سے پٹرول اور ڈیزل کی ترسیل بڑھانے کے بعد سوموار کو تیل کی قیمتیں گر گئی ہیں۔

چین کی اپنی محفوظ ذخائر سے پٹرول اور ڈیزل کی ترسیل بڑھانے کے بعد سوموار کو تیل کی قیمتیں گر گئی ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سرمایہ کاروں نے چار نومبر کو ہونے والے اوپیک پلس کے اجلاس سے قبل طویل پوزیشنوں کو ختم کر دیا ہے۔
نیشنل فوڈ اینڈ سٹریٹیجک ریزرو ایڈمنسٹریشن نے اتوار کو کہا تھا کہ چین نے پٹرول اور ڈیزل کے محفوظ ذخائر جاری کیے تاکہ مارکیٹ کی سپلائی کو بڑھایا جا سکے اور بعض خطوں میں قیمتوں کے استحکام میں مدد کی جا سکے۔
خام تیل جس کی قیمت میں جمعے کو چھ سینٹ کا اضافہ ہوا تھا، آج صبح 20 سینٹ گر کر 83.52 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔
یو ایس ویسٹ ٹیکساس کا خام تیل جو جمعہ کو 76 سینٹ تک اوپر گیا تھا، سوموار کو 37 سینٹ تک گر کے 83.20 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔
نسان سکیورٹیز میں ریسرچ کے جنرل منیجر ہیرویوکی کیکوکاوا کا کہنا ہے کہ ’چین کی طرف سے ایندھن کے ذخائر کے جاری ہونے کی خبروں کے بعد اور اوپیک پلس میٹنگ سے پہلے سرمایہ کار پوزیشنز کو ایڈجسٹ کر رہے ہیں۔‘
سب کی نظریں پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم، روس اور ان کے اتحادیوں، جنہیں اوپیک پلس کہا جاتا ہے، کی چار نومبر کو ہونے والے اجلاس پر ہیں۔
تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ وہ دسمبر میں سپلائی میں یومیہ چار لاکھ بیرل اضافہ کرنے کے اپنے منصوبے پر قائم رہیں گے۔
تیل کی قیمتیں گذشتہ ہفتے کئی برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جس میں اوپیک پلس کے اس فیصلے سے مدد ملی کہ عالمی سپلائی کے خدشات کے باوجود اپنی پیداوار میں بتدریج اضافے کا منصوبہ برقرار رکھا جائے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button