پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

محتسب پنجاب کی 30 سالہ عوامی خدمت، عالمی کانفرنس کا لاہور میں افتتاح

کانفرنس کے دوران مختلف ممالک کے محتسب اداروں کے نمائندگان اپنے تجربات، کامیاب اقدامات اور بہترین طریقۂ کار ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کریں گے

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

قیصر مغل-ادارت
لاہور: دفتر محتسب پنجاب کی 30 سالہ عوامی خدمت کی تکمیل کے موقع پر عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جبکہ کانفرنس کل ہوگی۔ کانفرنس کا موضوع ’’جوابدہی، گورننس اور شہریوں کے حقوق کے فروغ میں محتسب اداروں کا کردار‘‘ ہے۔
افتتاحی تقریب میں پاپوا نیو گنی، جنوبی افریقہ، ویسٹ کیمرون، زیمبیا، آذربائیجان، روس، موریشس، کیمرون کے نارتھ ویسٹ ریجن، نائیجیریا، سوئٹزرلینڈ، اٹلی، یوکرین، انڈورا، ترکیہ، کرغز جمہوریہ، مکاؤ، بحرین، تیمور لیستے اور فلپائن سمیت مختلف ممالک کے محتسب اداروں کے نمائندگان، عالمی اداروں اور بین الاقوامی شراکت داروں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محتسب پنجاب عائشہ حامد نے معزز مہمانوں اور غیر ملکی مندوبین کا خیرمقدم کیا اور کانفرنس کے انعقاد میں دفتر محتسب پنجاب کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ، موریشس کی انیتا گوراہ، سوئٹزرلینڈ کے شروف عزیزوف اور روسی فیڈریشن کے سرگئی بوبِرکن نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور محتسب اداروں کے کردار، ادارہ جاتی تعاون اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
’’ایک سنگ میل، ایک مشترکہ سفر، ایک عالمی اجتماع‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی یہ کانفرنس دفتر محتسب پنجاب کی تین دہائیوں پر محیط عوامی خدمت، ادارہ جاتی ترقی اور عالمی محتسب برادری کے ساتھ بڑھتے ہوئے روابط کی عکاس ہے۔
کانفرنس کے دوران مختلف ممالک کے محتسب اداروں کے نمائندگان اپنے تجربات، کامیاب اقدامات اور بہترین طریقۂ کار ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کریں گے، جبکہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ، شفاف طرز حکمرانی، ادارہ جاتی جوابدہی اور سرکاری اداروں پر عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی تعاون کے فروغ پر بھی غور کیا جائے گا۔
دفتر محتسب پنجاب ایک خودمختار ادارہ ہے جو سرکاری اداروں میں بدانتظامی کے خلاف شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنے، انتظامی امور میں بہتری لانے اور جوابدہی، شفافیت اور اچھی حکمرانی کے فروغ کے لیے خدمات انجام دے رہا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button