پاکستان پریس ریلیزتازہ ترین

بروک پاکستان اور گود کے اشتراک سے خانہ بدوش خاندانوں کی فلاح و بہبود، برطانوی وفد کا لاہور میں دورہ

سکول کے دورے کے دوران مہمانوں نے مختلف کلاسوں کا معائنہ کیا اور ٹیچرز اور بچوں سے مختلف سوالات کیے، جن کے درست جوابات ملنے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا گیا

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

کاشف ندیم-پاکستان
لاہور کے مضافاتی علاقے ٹھوکر نیاز بیگ جٹ چوک میں برطانیہ سے آئے ہوئے وفد نے خانہ بدوشوں کی بستی کا وزٹ کیا گیا، جس کی قیادت بروک پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال گوندل نے کی۔ اس وفد میں برطانیہ سے آئے ہوئے پارٹنرز ایما بکلے (Emma Buckley)، ہاورڈ منڈی (Howard Mundy)، سٹیو (Steve)، کلیئر (klare)، ڈینیئل (Daniel)، ڈاکٹر منوچہر(Dr. Manuchahar) اور ڈاکٹر عمران کبیر شامل تھے۔ جن کی آمد پر ’گود ‘ کے عملے کی جانب سے اُنہیں گلدستہ پیش کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اِس موقع پر مہمانوں نے وہاں لگنے والے آئی کیمپ کا معائنہ کیا، جہاں جھگیوں میں رہنے والے سیکڑوں افراد کی آنکھوں کی بیماریوں کی تشخیص، علاج ، احتیاطی تدابیراور فری ادویات سے مستفید ہوئے۔ مہمانوں نے خانہ بدوشوں کی جھگیوں کا معائنہ کیا گیا اور ان کی روزمرہ زندگی کے بارے میں معلومات حاصل کی جب کہ ڈائریکٹر ’گود‘ نذیر غازی نے ری سائیکل بیگ کی افادیت اور اہمیت پر بھی بریفنگ دی گئی۔
بعد ازاں مہمانوں کو ایکوائن اونر (گھوڑا ، گدھا اور خچر مالکان) کے بچوں کے سکول کادورہ کرایا گیا، جہاں ایکوائن ویلفیئر سینٹر میں جانوروں کے علاج معالجہ بارے میں تفصیلات نے آگاہ کیا گیا۔ دورے کے دوران مہمانوں نے سکول کے صحن میں لگے ہوئے پورٹریٹس دکھائے گئے، جن پرملکی شہریوں کی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے فون نمبرز اور ایڈریسز درج تھے، تاکہ مقامی شہریوں کواُن تک رسائی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سکول کے دورے کے دوران مہمانوں نے مختلف کلاسوں کا معائنہ کیا اور ٹیچرز اور بچوں سے مختلف سوالات کیے، جن کے درست جوابات ملنے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا گیا۔ دیواروں پر لگے مختلف تعلیمی چارٹس کو دیکھ کر برطانیہ سے آئے مہمانوں نے بچوں سے برطانیہ کے جھنڈا کے متعلق دریافت کیا جس پر وہاں موجودبچوں نے اُس کی نشاندہی کی ۔ جس پرسب مہمانوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ سکول کے اساتذہ نے ادارے میں موجود سہولیات اورا شیا کی کمی تھی اُس طرف بھی توجہ مبذول کرائی۔

ایونٹ کی خاص بات یہ بھی تھی کہ مہمانوں کے لیے ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں مقامی خانہ بدوش فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جب کہ ایونٹ میں شریک لوگوں کوبروک اور گود کے اشتراک سے شرو ع کیے جانے والے منصوبوں کے متعلق آگاہی بھی دی گئی تاکہ تعلیم کے حصول کے ساتھ مقامی افراد اپنے جانوروں کاتحفظ یقینی بناسکیں۔ایونٹ میں مقامی کلچرل اجاگر کرنے اور امن و محبت، بھائی چارے کے فروغ کیلئے مہمانوں کو روایتی پگڑیاں بھی پہنائی گئیں۔ ایونٹ کے آخر میں مہمانوں کویادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button