پاکستاناہم خبریں

خیبر پختونخوا کے ہر شہید کا خون سہیل آفریدی کے ہاتھوں پر ہے، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ

پی ٹی آئی والے دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں اور طالبان آئیڈیالوجی پر کام کر رہے ہیں، صوبائی حکومت کی جانب سے دہشتگردی کی مذمت تک نہیں کی جاتی۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

سید عاطف ندیم-ادارت
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ہر شہید کا خون سہیل آفریدی کے ہاتھوں پر ہے، یہ ملی بھگت سے صوبہ کو دہشتگردوں کے حوالے کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان اور رکن اسمبلی جلال خان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ماضی میں خیبر پختونخوا ہمارے لیے باعث فخر تھا، امن کا گہوارہ تھا، 13 سال میں پی ٹی آئی نے صوبے کا جو حشر کیا اس کی مثال نہیں، پی ٹی آئی حکومت صوبے کو پتھروں کے دور میں لے گئی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 12 بجے ہیلی کاپٹر سے آفس آتے اور 5 بجے واپس چلے جاتے تھے، لکی مروت سے صوابی تک آئی ٹی پارک کیوں نہیں بنائے گئے، پی ٹی آئی نے طلبہ کے لیے آئی ٹی شعبے میں کوئی اقدام نہیں کیا۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام غربت اور دہشتگردی کے جال میں پھنس گئے ہیں، انہیں بنیادی سہولتیں تک میسر نہیں، پی ٹی آئی والے دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں اور طالبان آئیڈیالوجی پر کام کر رہے ہیں، صوبائی حکومت کی جانب سے دہشتگردی کی مذمت تک نہیں کی جاتی۔
انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی، فرانزک لیب اور پولیس کو جدید اسلحے سے لیس کرنا صوبائی حکومت کا کام تھا، حکومتی ارکان گورننس پر توجہ دینے کی بجائے ایک قیدی کی رہائی پر توجہ دے رہے ہیں، ہر وقت انتشار کی سیاست کسی کے فائدے میں نہیں، احتجاج اور دھرنوں سے بانی کی رہائی نہیں ہوگی۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات نے خیبرپختونخوا میں شہادتوں اور سرکاری وسائل کے استعمال سے متعلق دستاویزی فلم بھی میڈیا کے سامنے پیش کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button