پاکستان پریس ریلیزتازہ ترین

گورنر سندھ نہال ہاشمی کی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے ملاقات

پارلیمانی خودمختاری، آئین کی بالادستی اور بین الصوبائی روابط کے فروغ پر زور

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

سید کاشف ندیم ارحم-پاکستان
لاہور: گورنر سندھ نہال ہاشمی نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے پنجاب اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، اہم قومی امور، جمہوری نظام کے تسلسل اور پارلیمانی اداروں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ عوامی مسائل کا پائیدار حل بااختیار پارلیمان اور مضبوط جمہوری اداروں سے وابستہ ہے۔ قومی معاملات میں پارلیمانی اداروں کا مؤثر کردار، آئین کی بالادستی اور پارلیمان کی خودمختاری ناگزیر ہیں۔
سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ عوام کو اسمبلی کی کارروائی اور قانون سازی کے عمل سے آگاہ رکھنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ صوبائی اسمبلیوں کے درمیان روابط اور پارلیمانی تجربات کا تبادلہ جمہوری نظام کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
گورنر سندھ نہال ہاشمی نے پنجاب اسمبلی کے قانون سازی کے عمل اور پارلیمانی طریقہ کار کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ بین الصوبائی ہم آہنگی اور جمہوری اداروں کے درمیان تعاون سیاسی استحکام کیلئے اہم ہے۔ انہوں نے آئین و قانون کی پاسداری اور عوامی فلاح کو ترجیح دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
ملاقات میں معاونِ خصوصی برائے وزیر اعلیٰ پنجاب برائے زکوٰۃ و عشر راشد نصر اللہ، رکن پنجاب اسمبلی رانا ارشد، سیکرٹری جنرل چودھری عامر حبیب، سپیکر کے مشیر اسامہ خاور اور پرنسپل سیکرٹری عماد حسین بھلی بھی موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button