24 کروڑ روپے سے زائد کے ڈیفالٹر پلاٹ کو محض 40 لاکھ روپے لیکر کلین چٹ دیدی گئی۔ اسٹیل کور پائپ کی فیکٹری کے لیے 1994 مین الاٹ ہونے والا پلاٹ سی این جی اسٹیشن لگانے پر 24 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
پلاٹ نمبر 93 ای انڈسٹریل ایریا I-10 پر سی این جی اسٹیشن لگانے کی مد میں 24 کروڑ روپے کمرشل لائزیشن چارجز ادا نہ کرنے پر پلاٹ کینسل کر دیا گیا۔ سی ڈی اے اڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے بھی عدم ادائیگی کی بنیاد پر پلاٹ بحال نہ کرنے کی سفارشات دیں۔ مذکورہ پلاٹ کے مالکان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رابطہ کیا ، عدالت نے بھی کمرشل لائزیشن چارجز ادا کرنے کا حکم دیا۔
پبلیک اکاونٹس کمیٹی نے بھی معاملہ کا نوٹس لیا اور ادائیگی کے احکامات دئیے۔ سی ڈٰی اے انتظامیہ نے اپنے اڈٹ ڈیپارٹمنٹ، ہائی کورٹ اور پی اے سی کے احکامات کو نظر انداز کر دیا۔ پبلک نیوز نے اڈٹ پیرا، پلاٹ ٹرانسفر، جرمانے اور عدالتی احکامات کی کاپیاں حاصل کرلیں۔
مذکورہ پلاٹ ڈاریکٹر اسٹیٹ انور خان نے اعتراضات کے باوجود این ڈٰی سی جاری کرتے ہوے پلاٹ تھرڈ پارٹی کو ٹرانسفر کر دیا۔