صحت

پنجاب 52 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگانے میں کامیاب

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب 52 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب 52 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب کی52فیصدآبادی کوکوروناکی پہلی خوراک لگا چکے ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم نسلوں کوبچانےکی مہم ہے، والدین مہم کے دوران اپنےبچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرورلگوائیں۔
وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا کہ ویکسین کےذریعے ہی ہم بچوں کومہلک بیماریوں سےمحفوظ بناسکتے ہیں، وزیراعظم صحت کےشعبہ میں بہتری لانےکیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
یاد رہے این سی او سی کے اسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پنجاب پہلاصوبہ جہاں50فیصدسےزائد اہل آبادی کوایک ڈوز لگادی گئی، کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگنے والوں کی شرح پنجاب میں 52 فیصد ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ کے پی میں ایک خوراک کی شرح48،سندھ میں40 اوربلوچستان 17 فیصد ،اسلام آباد میں ایک ڈوزکی شرح 87 ،آزاد کشمیر میں59 اورجی بی میں54 فیصد ہے جبکہ ملک میں کم از کم ایک خوراک لگنے والوں کی اوسط شرح 48 فیصد تک پہنچ گئی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button