انٹرٹینمینٹ

اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ زویا ناصر جنید صفدر پر دِل ہار بیٹھیں

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر پر پاکستانی اداکارہ اپنا دِل ہار بیٹھیں۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر پر پاکستانی اداکارہ اپنا دِل ہار بیٹھیں۔
پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ زویا ناصر نے اعتراف کیا کہ وہ جنید صفدر کو پسند کرتی ہیں۔
نکاح کی تقریب میں گلوکاری، مریم نواز کے بیٹے کا بیان بھی سامنے آگیا
مریم نواز کے بیٹے نے نکاح کی تقریب میں گانا گاکر سننے والوں کو حیران کردیا
حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا گیا جس میں ان کے مداحوں نے منفرد اور انوکھے سوالات پوچھے۔
ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ کا کرش کون ہے؟ جس پر زویا ناصر نے سوال کے جواب میں جنید صفدر کے نکاح کی تصویر شیئر کردی۔
یہ تصویر اس وقت کی ہے جب جنید صفدر نے نکاح کی تقریب میں گانا گایا تھا جس کی ویڈیو کئی دن تک سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی تھی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button