تازہ ترینکھیل

یوتھ گیمز کو تاریخی بنانے کیلئے آئندہ 15 روز میں رجسٹریشن بڑھانے پر بھرپور توجہ دی جائے، ملک فیصل ایوب کھوکھر

سی ایم پنجاب یوتھ گیمز 2026 کی رجسٹریشن 20 لاکھ تک پہنچ گئی، تمام محکمے باہمی تعاون سے اس تاریخی ایونٹ میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کی شرکت یقینی بنائیں

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

رانا ذاہد اشفاق-پاکستان
لاہور :صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت سی ایم پنجاب یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، منگل کے روز ہونیوالے اجلاس میں وزیرکھیل پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی، اجلاس میں وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب سلمان ملک، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی سمیت محکمہ داخلہ، محکمہ خزانہ اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ہائرایجوکیشن،سپیشل ایجوکیشن، لیبر، لٹریسی، نان فارمل، لوکل گورنمنٹ ودیگر ادارے اور پنجاب کے تمام ڈویژن،ڈسٹرکٹ، تحصیل کے سپورٹس اور ایجوکیشن افسران نے آن لائن شرکت کی،اجلاس میں صوبے بھر میں سی ایم پنجاب یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں، رجسٹریشن کی موجودہ صورتحال اور مختلف محکموں کے تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کیلئے رجسٹریشن کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے،پرائیویٹ کالجز اور یونیورسٹیز کو اپنی رجسٹریشن اور طلبہ کے ڈیٹا میں اضافہ کرنا ہوگا، جبکہ مدارس کے طلبہ کی رجسٹریشن بڑھانے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے، تمام محکمے باہمی تعاون سے اس تاریخی ایونٹ میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کی شرکت یقینی بنائیں،صوبائی وزیر کھیل نے افسران کو ہدایت کی کہ آئندہ 15 روز کے دوران رجسٹریشن کی تعداد میں اضافے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جائیں،ملک فیصل ایوب کھوکھر نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یوتھ گیمز کی کامیابی کیلئے تمام اداروں کا کردار اہم ہے، خانیوال کے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر (ڈی ایس او) اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی کارکردگی کو بھی سراہا۔صوبائی وزیر کھیل نے واضح کیا کہ 5 نومبر 2026 کے بعد تمام تحصیل آفیسرز (ٹی اوز)، ڈسٹرکٹ آفیسرز (ڈی اوز) اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز (ڈی ایس اوز) کی کارکردگی کی بنیاد پر رینکنگ کی جائے گی، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے، اس لیے تمام افسران رجسٹریشن کے اہداف کے حصول کیلئے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں،ملک فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا کہ سی ایم پنجاب یوتھ گیمز 2026 نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے کا اہم پلیٹ فارم ہیں۔ تمام ڈیپارٹمنٹس یوتھ گیمز کو کامیاب اور یادگار بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔سی ایم پنجاب یوتھ گیمز ملکی تاریخ کا بڑا سپورٹس ایونٹ ہوگا جس سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button