تازہ ترینمشرق وسطیٰ

سوڈانی فوج کے متنازعہ علاقے میں ڈرون حملے، درجنوں افراد ہلاک

ابیئی کے عبوری وزیرِ اطلاعات یوہانا اکول نگور نے روئٹرز کو بتایا، ’’تقریباً 73 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے ہیں۔ سوڈانی مسلح افواج نے گزشتہ روز متعدد ڈرونز مار گرائے۔‘‘

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

سوڈان اور جنوبی سوڈان کی سرحد پر واقع متنازع علاقے ابیئی میں ایک بازار پر ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم 73 افراد ہلاک ہو گئے۔ علاقے کے عبوری وزیرِ اطلاعات نے منگل کو یہ اطلاع دیتے ہوئے حملے کا الزام سوڈانی فوج پر عائد کیا۔ تاہم وزیر نے حملے کا ذمہ دار سوڈانی فوج کو ٹھہرانے کے اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔

تیل سے مالا مال ابیئی کا انتظام جنوبی سوڈان اور سوڈان مشترکہ طور پر چلاتے ہیں، تاہم دونوں ممالک اس علاقے پر اپنا حقِ ملکیت جتاتے ہیں۔ یہاں اکثر تشدد کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، جن میں عموماً حریف نسلی گروہوں یا مسلح ملیشیاؤں کے درمیان جھڑپیں شامل ہوتی ہیں۔

ابیئی کے عبوری وزیرِ اطلاعات یوہانا اکول نگور نے منگل کو روئٹرز کو بتایا، ’’تقریباً 73 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے ہیں۔ سوڈانی مسلح افواج نے گزشتہ روز متعدد ڈرونز مار گرائے۔‘‘

جنوبی سوڈان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ سوڈانی سفیر کو طلب کر کے حملے اور اس کے شہریوں کی سلامتی اور علاقے کے استحکام پر ممکنہ اثرات کے حوالے سے حکومت کا ’’سخت احتجاج اور گہری تشویش‘‘ پہنچائی گئی ہے۔

سوڈان میں اپریل 2023 سے سوڈانی مسلح افواج اور نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان جنگ جاری ہے۔ اس تنازع میں مقامی ملیشیا اور غیر ملکی طاقتیں بھی شامل ہو چکی ہیں، جس نے ملک کے بڑے حصوں کو تباہ کر دیا ہے۔

گزشتہ سال ابیئی میں اقوامِ متحدہ کے ایک اڈے پر علیحدگی پسند مسلح گروہوں کے ڈرون حملے میں بنگلہ دیش کے کم از کم چھ امن اہلکار ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے تھے۔

اقوام متحدہ نے اس جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی بحران کو دنیا کا بدترین انسانی بحران قرار دیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button