
رانا ذاہد اشفاق-پاکستان
پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے اعصاب شکن مقابلے میں دسویں وکٹ کی تاریخی شراکت کی بدولت 1 وکٹ سے شاندار فتح حاصل کر لی۔ اس سنسنی خیز جیت کے ہیرو حارث رؤف اور شاداب خان رہے، جنہوں نے دسویں وکٹ کے لیے 80 گیندوں پر 89 رنز کی ناقابلِ شکست اور یادگار شراکت قائم کر کے ہارا ہوا میچ پاکستان کے نام کر دیا۔میچ کے اختتام شاداب خان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔جبکہ قومی فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ مجھے شروع سے ہی پورا یقین تھا کہ ہم یہ میچ جیت سکتے ہیں۔ آخری لمحات میں شاداب خان سے یہی بات ہوئی تھی کہ اس میچ کو میں خود ختم کروں گا۔ شاداب نے جس شاندار انداز میں بیٹنگ کی وہ واقعی ورلڈ کلاس تھی۔ یہ کامیابی پاکستان کے غیور عوام کے لیے بھی خوشی کا ایک بڑا اور یادگار موقع ہے۔”
حارث کے اصرار پر ریویو نے میچ کا پاسہ پلٹ دیا آل راؤنڈر شاداب خان نے ڈرامائی موڑ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا: "مجھے اندازہ ہی نہیں ہوا تھا کہ گیند میرے بلے کا کنارہ لے کر گئی ہے۔ میں اس وقت کافی مایوسی کا شکار تھا، لیکن حارث رؤف نے شدید اصرار کیا کہ ہمیں لازمی ریویو (DRS) لینا چاہیے۔ ان کے اسی اصرار پر میں نے ریویو لیا جو ہمارے حق میں گیا۔ سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا تھا، اس پر پورا اترنے کی مجھے بے حد خوشی ہے”.



