تازہ ترینکھیل

ورلڈ کپ 2027 کے پاک-بھارت ٹاکرے کے لیے ٹکٹوں کی 8.4 ملین درخواستیں موصول

ٹکٹ بذریعہ بیلٹ ونڈو کے لیے درخواستیں 21 نومبر تک وصول کی جائیں گی

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

رانا ذاہد اشفاق-پاکستان
منتظمین نے پیر کے روز بتایا کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان گروپ میچ کے ٹکٹوں کے لیے تقریباً 8.4 ملین (84 لاکھ) درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
روایتی حریف 10 اکتوبر 2027 کو جوہانسبرگ کے وانڈررز سٹیڈیم میں مدِ مقابل ہوں گے۔ 34,000 تماشائیوں کی گنجائش والے اسی مقام پر ٹورنامنٹ کا فائنل بھی کھیلا جائے گا جس کے ٹکٹوں کے لیے تقریباً 80 لاکھ (8 ملین) درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے لیے 193 ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 30 لاکھ (3 ملین) شائقین نے ٹکٹوں کے لیے درخواست دی ہے۔ ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کا عمل (بیلٹ ونڈو) 21 نومبر تک جاری رہے گا۔
چودہ ٹیموں پر مشتمل اس بڑے ایونٹ کے ٹکٹوں کے لیے کّل 120 ملین (12 کروڑ) سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول ہوئی ہیں جو دو اکتوبر سے 21 نومبر تک جاری رہے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button