پاکستان پریس ریلیزتازہ ترین

چار سال اقتدار میں رہ کر منصوبے مکمل نہ کرنے والے آج ان کی ملکیت کے دعوے کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری کا فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل

منصوبے صرف سوچنے سے اپنے نہیں ہو جاتے، شروع اور مکمل کرنے والا ہی اصل کریڈٹ کا حق دار ہے،سابقہ حکومت کے نمایاں منصوبے انڈے، کٹے، مرغیاں اور بھنگ کی فیکٹریاں تھے: وزیر اطلاعات پنجاب

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

انصار ذاہد سیال-پاکستان
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چار سال تک آپ کے پاس حکومت رہی، اگر یہ منصوبے آپ کے تھے تو انہیں اپنے دورِ حکومت میں مکمل کیوں نہیں کیا؟ منصوبے صرف سوچنے یا ان کا اعلان کرنے سے کسی کی ملکیت نہیں بن جاتے، بلکہ جو منصوبہ شروع کرتا ہے اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچاتا ہے، اصل کریڈٹ بھی اسی کو جاتا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سابقہ حکومت کے دور میں جن منصوبوں کا ذکر زبان زدِ عام رہا، وہ انڈے، کٹے، مرغیاں اور بھنگ کی فیکٹریاں تھے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہونے کے باوجود ساڑھے چھ سال بعد کسی منصوبے کو اپنا قرار دینا محض شرمندگی کا باعث ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اگر یہ منصوبے واقعی سابقہ حکومت کی ترجیحات اور کارکردگی کا حصہ تھے تو چار سالہ اقتدار میں انہیں مکمل کرنے کا موقع موجود تھا۔ آج ان منصوبوں کی ملکیت کا دعویٰ کرنے کے بجائے یہ بتایا جائے کہ انہیں اپنے دور میں مکمل کیوں نہیں کیا گیا۔عظمیٰ بخاری نے فواد چوہدری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اب سچ سچ بتائیں، وزیراعلیٰ کے استقبال تو بہت اچھے تھے نا؟

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button