اہم خبریںپاکستان پریس ریلیز

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی وہ فورم ہے جہاں پارلیمان کا عوامی خزانے پر اختیار عملی شکل اختیار کرتا ہے،قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خاں

مؤثر پارلیمانی نگرانی کے لیے قواعدِ انضباطِ کار میں اصلاحات ضروری ہیں، قائم مقام گورنر پنجاب کا اسلام آباد میں یونیسیف کے تعاون سے منعقدہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں کی قومی ورکشاپ سے خطاب

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

قیصر مغل-ادارت
قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خاں نے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی وہ فورم ہے جہاں پارلیمان کا عوامی خزانے پر اختیار عملی شکل اختیار کرتا ہے،1973 کے آئین نے پارلیمان کو جو جمہوری کردار دیا، قواعدِ انضباطِ کار اس سے پوری طرح ہم آہنگ نہیں ہو سکے, ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں یونیسیف کے تعاون سے منعقدہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں کی قومی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں یونیسیف کے تعاون سے منعقدہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں کی قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ قومی ورکشاپ میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال چوہدری اور قائمم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خاں نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں اسپیکر آزاد جموں و کشمیر، ایڈیٹر جنرل آف پاکستان، اراکین صوبائی اسمبلی اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں کے چیئرمینوں نے بھی شرکت کی۔ یونیسیف کے تعاون سے منعقدہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں کی قومی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ عوامی خزانے پر اختیار پارلیمان کا بنیادی آئینی فریضہ ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی وہ فورم ہے جہاں پارلیمان کا عوامی خزانے پر اختیار عملی شکل اختیار کرتا ہے، 1973 کے آئین نے پارلیمان کو جو جمہوری کردار دیا، قواعدِ انضباطِ کار اس سے پوری طرح ہم آہنگ نہیں ہو سکے، ہمارے قواعدِ انضباطِ کار اور رولز آف بزنس ابھی تک آئینی تقاضوں کے مطابق اپ ڈیٹ نہیں کیے گئے، ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ قواعد آج بھی نوآبادیاتی دور کی لیجسلیٹو کونسلوں کے زمانے میں اٹکے ہوئے ہیں، قواعد کو 1973 کے آئین کی روح کے مطابق ڈھالنا ناگزیر ہے، مؤثر پارلیمانی نگرانی کے لیے قواعدِ انضباطِ کار میں اصلاحات ضروری ہیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹیاں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھیں، ایک اسمبلی میں کامیاب ہونے والا طریقہ کار دوسری اسمبلیوں تک بھی پہنچنا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسمبلیوں کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں کے درمیان مسلسل رابطہ اور تعاون ضروری ہے، مسلسل رابطہ اور باہمی تعاون ہی احتساب کے نظام کو مضبوط بنا سکتا ہے، قبل ازیں قومی ورکشاپ میں سرکاری اخراجات کی مؤثر نگرانی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ قومی ورکشاپ میں مالیاتی شفافیت اور پارلیمانی احتساب کے نظام کو مضبوط بنانے پر غور بھی کیا گیا۔یونیسیف کے تعاون سے منعقدہ ورکشاپ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں کی کارکردگی اور پارلیمانی نگرانی کے امور زیر بحث آئے

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button