تازہ ترینمشرق وسطیٰ

افغانستان منشیات سمگلنگ کے عالمی نیٹ ورکس کی آماجگاہ، پڑوسی ممالک کو سنگین خطرات لاحق

نیٹ ورک کے سرغنہ مظفر اعظموف نے 2025 سے اب تک 20 سے 25 کارروائیوں میں 550 سے 600 کلوگرام چرس سمگل کرنے کا اعتراف کیا ہے

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

سید عاطف ندیم-ادارت
دوشنبہ: تاجک سرحدی فورسز نے افغانستان سے منشیات سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی ہے۔
تاجک جریدے ایشیاء پلس نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ تاجکستان میں افغانستان سے منشیات سمگل کرکے دیگر ممالک پہنچانے والے بین الاقوامی نیٹ ورک کے 9 کارندے گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ایشیاء پلس کا کہنا ہے کہ تاجک سرحدی فورسز نے کارروائی کے دوران افغانستان سے سمگل شدہ 24 کلوگرام چرس برآمد کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیٹ ورک کے سرغنہ مظفر اعظموف نے 2025 سے اب تک 20 سے 25 کارروائیوں میں 550 سے 600 کلوگرام چرس سمگل کرنے کا اعتراف کیا ہے، اور منشیات کی ہر کھیپ سرحد پار پہنچانے کے عوض نیٹ ورک کے ارکان کو 2,500 ڈالر دیے جاتے تھے۔
تاجکستان کے ادارۂ انسدادِ منشیات نے بیان کیا ہے کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں صرف افغان تاجک سرحد پر ڈیڑھ ہزار کلوگرام سے زائد منشیات ضبط کی جا چکی ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button