تازہ ترینصحت

کانگو کے دیہی علاقوں میں ایبولا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، عالمی ادارہ صحت کی تنبیہ

کانگو کے شہر بونیا میں ایبولا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے قائم کردہ مراکز میں اس وقت دستیاب بستروں کی نصف تعداد پر مریض موجود ہیں

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے جمعہ 13 نومبر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ افریقی ملک ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو میں ایبولا وائرس کی مہلک وبا اب کئی دیہی علاقوں میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس ملک میں اس وبا کے باعث اب تک پانچ ہزار سے زائد انسان ہلاک ہو چکے ہیں۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کے صحت کے ادارے ڈبلیو ایچ او کی طرف سے کہا گیا کہ کانگو میں، جہاں ایبولا وائرس کی موجودہ وبا گزشتہ کئی عشروں کے دوران سب سے زیادہ جان لیوا ثابت ہو چکی ہے، ایبولا وائرس کا کئی دیہی علاقوں میں تیز رفتار پھیلاؤ طبی ماہرین کے لیے شدید تشویش کی وجہ بن رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر چکوے آئہیک ویازو نے جنیوا میں کہا کہ کانگو میں ایبولا کی موجودہ وبا کے آغاز کے چھ ماہ بعد اس مرض سے ابتدائی طور پر زیادہ متاثرہ علاقوں میں ریکارڈ کیے جانے والے نئے کیسز کی تعداد تو بتدریج کم ہو رہی ہے، تاہم یہ ’’پیش رفت مثبت ہونے کے باوجود کافی نہیں‘‘ ہے۔

کانگو میں ایک طبی کارکن خود کو ایک جراثیم کش دوائی کے ساتھ ڈس انفیکٹ کرتے ہوئےتصویر: Xinhua/picture alliance

انہوں نے کہا کہ کانگو کے شہر بونیا میں ایبولا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے قائم کردہ مراکز میں اس وقت دستیاب بستروں کی نصف تعداد پر مریض موجود ہیں اور باقی بستر خالی ہیں، مگر اہم بات یہ ہے کہ یہ وبائی بیماری اب کانگو کے دیہی علاقوں میں زیادہ پریشان کن انداز میں پھیل رہی ہے۔

کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں ابھی حکومت کے جاری کردہ اعداد وشمار کے ساتھ اس امر کی تصدیق ہو گئی تھی کہ ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو کہلانے والے اس وسیع و عریض افریقی ملک میں ایبولا وائرس کے اب تک 11 ہزار سے زائد مصدقہ کیسز سامنے آ چکے ہیں اور ان میں سے پانچ ہزار سے زائد مریض ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو کو اس وقت صرف ایبولا وائرس کی وبا ہی کا نہیں بلکہ ہیضے کی ایک وسیع تر وبا (تصویر) کا بھی سامنا ہےتصویر: Xinhua/IMAGO

اس ڈیٹا کی بنیاد پر کانگو میں ایبولا وائرس کی موجودہ وبا وہاں اس بیماری کی تاریخ کی دوسری سب سے زیادہ ہلاکت خیز وبا بن چکی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button