پاکستان پریس ریلیز

حکومت پنجاب ڈیجیٹل گورننس، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور کاروباری برادری کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ رانا محمد اقبال خان

صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان کی UNV اور HOPETEK کے جدید سلوشنز اور مصنوعات سے متعلق سیمینار میں شرکت،جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل سلوشنز اور آئی ٹی مصنوعات کے فروغ کے لیے نجی شعبے کا کردار اہم ہے۔ صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

قیصر مغل-ادارت
صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے UNV اور HOPETEK کیجانب سے جدید ٹیکنالوجی، جدید مصنوعات اور جدید سلوشنز سے متعلق منعقدہ سیمینار میں شرکت کی۔
سیمینار میں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعات کے حوالے سے شرکاء کو آگاہی فراہم کی گئی اور آئی ٹی کے شعبے میں نئے رجحانات اور کاروباری مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے اپنے خطاب میں بی ایم سی کے چیف ایگزیکٹو عثمان اصغر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی آئی ٹی مارکیٹ میں اس نوعیت کی تقریبات کا انعقاد قابلِ تحسین ہے۔ آئی ٹی انڈسٹری سے وابستہ کاروباری شخصیات، ڈیلرز اور پروفیشنلز کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا باہمی تعاون، اشتراک اور جدید تقاضوں کے مطابق آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار ہے۔
رانا محمد اقبال خان نے کہا کہ حکومت پنجاب کا وژن صوبے کو جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل گورننس اور آئی ٹی کے شعبے میں نمایاں مقام دلانا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں ڈیجیٹل سہولتوں کے فروغ، سرکاری نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، نوجوانوں کی جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تربیت اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی محض چند اداروں یا کاروباری شخصیات کی کامیابی نہیں بلکہ یہ پاکستان کی مجموعی معیشت کی ترقی، نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع، فری لانسنگ، کاروباری جدت اور عالمی منڈیوں تک رسائی کا اہم ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور نجی شعبے کے درمیان مضبوط اشتراکِ عمل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ حکومت پالیسی سازی اور سہولت کاری کا کردار ادا کرتی ہے جبکہ نجی شعبے سے وابستہ کاروباری افراد، سرمایہ کار اور پروفیشنلز اپنے تجربے، مہارت اور جدت کے ذریعے ملکی معیشت اور ٹیکنالوجی کے شعبے کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
رانا محمد اقبال خان نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجیز کو اپنانے، ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے اور کاروباری اشتراک کو فروغ دینے سے پاکستان کو خطے کی ایک مضبوط ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجیکل معیشت بنانے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔صوبائی وزیر قانون نے سیمینار کے انعقاد کو سراہتے ہوئے منتظمین اور شرکاء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایسے علمی و کاروباری پلیٹ فارمز جدید ٹیکنالوجی کے فروغ، کاروباری روابط کے استحکام اور ملکی آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔تقریب میں بی ایم سی کے نمائندوں، آئی ٹی انڈسٹری سے وابستہ کاروباری شخصیات، ڈیلرز، پروفیشنلز اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ نمایاں کارکردگی کے حامل ڈیلرز میں خصوصی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button