تازہ ترینمشرق وسطیٰ

یورپی یونین کیساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یورپی یونین سفیر سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان ،ای یو ممالک کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یورپی یونین سفیر سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان ،ای یو ممالک کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور یورپی یونین کیساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینےکے خواہاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےیورپی یونین سفیرکی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی ، علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی اور پاکستان،یورپی یونین میں جاری تعاون کےاموربھی زیر غور آئے۔
آرمی چیف نے کہا پاکستان ،ای یو ممالک کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، ہم یورپی یونین کیساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینےکے خواہاں ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یورپی یونین سفیر نے افغان صورتحال میں پاکستان کےکردارکی تعریف کرتے ہوئے امن و استحکام کےلیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی سفیر نے پاکستان سے ہر سطح پر سفارتی تعاون کے فروغ کیلئے کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button