کاروبار

چیئرمین نیب نے جمع کی گئی رقوم کی تفصیلات طلب کرلیں

قومی احتساب بیورو نے 821 ارب روپے کی رقم ریکور کی تاہم قومی خزانے میں صرف 6 ارب روپے جمع ہوئے، چیئرمین نیب نے تمام ریجنز سے رقوم کی تفصیلات مانگ لیں۔

لاہور : قومی احتساب بیورو نے 821 ارب روپے کی رقم ریکور کی تاہم قومی خزانے میں صرف 6 ارب روپے جمع ہوئے، چیئرمین نیب نے تمام ریجنز سے رقوم کی تفصیلات مانگ لیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کی جانب سے اب تک کیا ریکوری کی گئی ، پلی بارگین اور رضاکارانہ ادائیگیاں کتنی ہوئیں؟ خزانے میں 6 ارب جمع کرانے کا معاملے پر چیئرمین نیب نے تمام ریجنز کو تفصیلات بھیجنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریجنز سے رپورٹ ملنے کے بعد سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کو بھیجی جائیں گی، جس میں ریکوریاں،کس اکاؤنٹ میں کتنی رقم جمع کروائی شواہد پیش کئےجائیں گے۔
ذرائع نیب کا کہنا ہے کہ اب تک کے جاری کردہ اعداد و شمار درست ہیں، جس کے مطابق اگست 2021 تک 794 ارب 76 کروڑ سے زائد ریکور کیا جب کہ بینک لون ریکوریز سے 10 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کی رقم حاصل کی گئی۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے اشتراک سے 110 ارب 89 کروڑ روپے، پلی بارگین اور رضاکارانہ وصولیوں سے 76 ارب 71 کروڑ رقم خزانے میں جمع ہوئے جب کہ پنجاب کوآپریٹو بورڈ آف لیکوڈیشن سے 16 ارب 16 کروڑ کی رقم جمع ہوئی۔
نیب دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ نیب اب تک 474 ارب کی بالواسطہ وصولیاں کرچکا ہے جب کہ عدالتی جرمانوں کی مد میں 45 ارب 91 کروڑ روپے کی رقوم خزانے میں جمع ہوئیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button