ٹیکنالوجی

دنیا کی 6بڑی کمپنیوں نے پٹرول ،ڈیزل والی کاروں کی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ

دنیا کی 6 بڑی کمپنیوں نے پٹرول ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ،ماحولیاتی آلودگی اور پوری دنیا میں بدلتی آب و ہوا کو مد نظر

دنیا کی 6 بڑی کمپنیوں نے پٹرول ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ،ماحولیاتی آلودگی اور پوری دنیا میں بدلتی آب و ہوا کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ ماحول دوست گاڑیاں بنانے پر کام شروع کر دیا گیا ہے ۔
برطانوی میگزین رپورٹ کے مطابق دنیا کی 6 بڑی آٹو مینوفیکچرنگ کمپنیوں نے ماحول دوست قدم اٹھاتے ہوئے 2040 تک پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی کاروں کی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
گلاسگو میں جاری ماحولیاتی کانفرنس کے دوران گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے یہ عہد کیا کہ وہ آب و ہوا کو آلودگی سے بچانے میں جو کردار ادا کرسکےتو وہ کرینگے ۔
سوئیڈن کی والوو، امریکا کی فورڈ اور جنرل موٹرز، جرمنی کی ‘مرسٹڈیز بینز، چین کی بی -وائی -ڈی ‘اور ‘جیگوار لینڈ روور ‘نے پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی کاروں کی پیداوار بند کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button