اسلام آباد : مشیرقومی سلامتی معیدیوسف کی امریکی وفد سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کے لیے تمام شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مشیرقومی سلامتی معیدیوسف سے 4 رکنی امریکی وفد کی ملاقات ہوئی ، وفدکی قیادت سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کے اقلیتی اسٹاف ڈائریکٹر نے کی۔
ملاقات میں فریقین نے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر معیدیوسف نے کہا پاکستان ہمیشہ کہتارہاافغانستان کاکوئی فوجی حل ممکن نہیں۔
افغانستان کوانسانی بنیادوں پر امداد فراہم کی جانی چاہیے، مستحکم اور پرامن افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔
فریقین کا مثبت سمت میں آگے بڑھنے سمیت دوطرفہ تعلقات بہتربنانےکےلیےتمام شعبوں میں مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔