پاکستانی معیشت کے حوالے سے بڑی خوش خبری
زیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔
اپنے تازہ بیان میں مشیر نے کہا کہ امریکا، برطانیہ اور چین کو رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ میں برآمدات میں اضافہ ہوا، امریکا کو رواں مالی سال برآمدات میں 33 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ 4ماہ میں امریکاکو 2 ارب 8 کروڑ ڈالر کی برآمدات رہیں، گزشتہ مالی سال اسی عرصےمیں 1 ارب 55 کروڑ 80 لاکھ ڈالر برآمدات تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ چین کو پاکستانی برآمدات 82 فیصد اضافے سے 935 ملین ڈالر رہیں، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں چین کو 514 ملین ڈالرکی برآمدات تھیں، برطانیہ کو پاکستانی برآمدات 11فیصد اضافے سے 742 ملین ڈالر رہیں۔
مشیر تجارت نے مزید کہا کہ گزشتہ مالی اسی عرصے میں برطانیہ کو برآمدات669ملین ڈالر تھیں، جولائی تا اکتوبر برآمدات 24.7فیصد اضافے سے 9.44ارب ڈالر رہیں۔
وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت نے یہ بھی بتایا گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں برآمدات 7.57 ارب ڈالرکی تھیں، پاکستانی برآمدات میں 2 ارب ڈالر کا اضافہ سامنے آیا ہے۔