ملیکا شراوت نے بوائے فرینڈ کی ناراضگی کی وجہ بتا دی
بھارتی اداکارہ ملیکا شراوت نے کہا ہے کہ جیسی وہ سکرین پر نظر آتی ہیں حقیقی زندگی میں ویسی نہیں ہیں ۔
بھارتی اداکارہ ملیکا شراوت نے کہا ہے کہ جیسی وہ سکرین پر نظر آتی ہیں حقیقی زندگی میں ویسی نہیں ہیں ۔ ان کا لائف سٹائل عام لوگوں جیسا ہی ہے اور اسی وجہ سے ان کا بوائے فرینڈ ان سے ناراض بھی ہوجاتا ہے ۔
بھارتی اداکارہ ملیکا شراوت کو بولڈ اداکارہ تصور کیا جاتا ہے اور ان کی کئی فلمیں صرف ان کے گانوں میں بولڈ ڈانس کی وجہ سے ہٹ ہوئی ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فلموں میں ہالی وڈ کا سٹائل اپنانا چاہتی ہیں ۔
بھارتی ویب سائٹ سے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ سکرین پر نظر آنے والے لوگوں کے لائف سٹائل کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ شائد وہ حقیقی زندگی میں بھی ایسے ہی ہیں ۔
ملیکا شراوت نے کہا کہ سکرین پر جو کچھ نظر آتا ہے وہ سب جھوٹ ہوتا ہے لوگوں کو اپنی طرف مائل کرنے کا ایک آرٹ ہے جس کو فلم کہا جتا ہے لیکن حقیقی زندگی میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا ۔
ان کا کہنا تھا کہ اکثر فلموں میں مجھے ڈرنک ، ڈانس اور ہاٹ ڈریسنگ میں دکھایا جاتا ہے لیکن رئیل لائف میں نہ ڈرنک کرتی ہوں اور نہ ہی بولڈ کپڑوں کا پہناوا رہی بات ڈانس کی تو وہ بھی ریہرسل کے وقت ہی کرتی ہوں ۔
پنجاب حکومت نے مختلف محکموں کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی
ایک سوال کے جواب میں ملیکا شراوت نے کہا کہ جب وقت ملتا ہے تو خوب سوتی ہوں اور اکثر میرا بوائے فرینڈ بیڈ پر میرے جلد سوجانے کی شکایت بھی کرتا ہے ۔ انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ کا نام تو نہیں بتایا لیکن یہ ضرور کہا کہ میرا بوائے فرینڈ بیڈ پر میرے جلد سوجانے کی عادت سے کئی مرتبہ ناراض ہوچکا ہے ۔
ملیکا شراوت نے انکشاف کیا کہ ان کا بوائے فرینڈ فرانس میں پہلی بار ان سے ملا تھا وہ ان کے ساتھ ری لیشن شپ میں ہیں لیکن وہ میرے کئی عادتوں کی وجہ سے پریشان ہوجاتا ہے ۔
گُڈبائے انڈیا ،روس نے پاکستان کی طرف رُخ کر لیا ،بڑے تجارتی معاہدے
یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ ملیکا شراوت کا اصل نام ریما لامبا ہے انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں فلم ” جینا مرنا صرف میرے لئے ” سے کیرئیر کا آغاز کیا تھا ۔
فلم ” مرڈر ” میں اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ ان کی بولڈ کیمسٹری کو بہت پسند کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے کئی بولڈ فلموں میں کام کیا جن میں ، خواہش ، مان گئے مغل اعظم ، پیار کے سائیڈ ایفکیٹس ، ڈرٹی پولیٹکس اور کئی دیگر شامل ہیں ۔