مشرق وسطیٰ

صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے محکمہ معدنیات پنجاب نے وسطی پنجاب کے ضلع چکوال کا دورہ کیا

تلہ گنگ کے دور افتادہ علاقہ متھرالہ اور منارہ تحصیل کلر کہار میں مائنز لیبر ویلفیئر ڈسپنسری کا افتتاح کیا اور صوبائی وزیر نے منارہ تحصیل کلر کہار میں مائینز ورکرز کے زیرِ تعلیم بچوں کے لئے تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم کئے

راولپنڈی پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌صوبائی نگران وزیر برائے لائیو سٹاک، ٹرانسپورٹ، مائنز و معدنیات پنجاب ابراہیم مراد کی ایک روزہ دورے پر وسطی پنجاب کے ضلع چکوال آمد. صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے محکمہ معدنیات پنجاب کی جانب سے تلہ گنگ کے دور افتادہ علاقہ متھرالہ اور منارہ تحصیل کلر کہار میں مائنز لیبر ویلفیئر ڈسپنسری کا افتتاح کیا اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ مائنز لیبر ویلفیئر ڈسپنسری محکمہ معدنیات کے ورکرز ویلفیئر پروگرام کے تحت قائم کی گئی ہے. ڈسپنسری کی بدولت علاقہ کے مائنز ورکرز کو صحت کی بروقت سہولیات ان کی دہلیز پر میسر ہوں گی. ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ مائینز میں کرنے والے ورکرز ہمارا اثاثہ ہیں اور جب کبھی وہ بیمار ہوتے ہیں تو ان علاقوں میں دور دور تک کوئی طبی سہولیات میسر نہیں ہوتیں، اس صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے مائینز لیبر ویلفئیر ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مائینز ورکرز قومی معیشت کے استحکام کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں. حکومت پنجاب مائینر ورکرز کی فلاح و بہبود کے لئے خطیر وسائل صرف کر رہی ہے. نگران وزیر ابراہیم مراد کا مزید کہنا تھا کہ مائینز لیبر ویلفیئر ڈسپنسری میں صحت عامہ کے لئے معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور اس ڈسپنسری کے قیام سے متھرالہ کے علاقہ کی بڑی آبادی کو فائدہ حاصل ہو گا. صوبائی نگران وزیر نے ڈسپنسری میں ہیلتھ کیئر کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا. ابراہیم مراد نے شجرکاری مہم کے فروغ کیلئے ڈسپنسری کے احاطہ میں پودا بھی لگایا.صوبائی وزیر نے منارہ تحصیل کلر کہار میں مائینز ورکرز کے زیرِ تعلیم بچوں کے لئے تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم کئے۔ وزیرِ معدنیات پنجاب ابراہیم مراد کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں مائینز ورکرز کے بچوں کے لئے کُل چودہ کروڑ روپے کی ریکارڈ رقوم تعلیمی وظائف کے لئے دی جا رہی ہیں۔ ان رقوم میں سے سات کروڑ روپے کے وظائف ضلع چکوال کے لئے دیئے جا رہے ہیں.انہوں نے کہا کہ پنجاب کی نگران حکومت نے مختصر عرصے میں عوامی خدمت کا اعلیٰ معیار قائم کیا ہے۔ عام آدمی کی فلاح و بہبود حکومتِ پنجاب کا عزم صمیم ہے۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ قدرت نے ہمارے ملک کو بےپناہ معدنی وسائل سے مالا مال کیا ہے۔ ہمارے ملک کے جفاکش مائینز ورکرز قوم کی تقدیر بدلنے کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔ حکومتِ پنجاب مائینز ورکرز کی خدمات کی معترف اور ان کی ہر ممکن فلاح و بہبود کے لئے پر عزم ہے۔ مائینز ورکرز کی سیفٹی کے لئے حکومت پنجاب ترجیحی نوعیت کے اقدامات کر رہی ہے۔ ابراہیم مراد کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومتِ پنجاب مائینز ورکرز کو تعلیم و صحت کی معیاری سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کر رہی ہے

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button