صحت

کورونا کی نئی خطرناک قسم، سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی کرنے کا فیصلہ

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

کورونا کی نئی خطرناک قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت سندھ نے بوسٹر ڈوز کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیکرٹری محکمہ صحت سندھ ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ سامنے آنے پر سندھ میں بوسٹر ڈوز کو لازم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کورونا کا اب تک کا خطرناک ترین ویرینٹ سامنے آگیا، دنیا میں پھر ہلچل مچ گئی
ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین بوسٹر ڈوز کے طور پر لگائی جائے گی۔
سیکرٹری صحت نے کہا کہ بوسٹر ڈوز صرف جناح اسپتال اور ڈاؤ اوجھا اسپتال میں لگ رہی ہے تاہم بوسٹر ڈوز کا دائرہ پورے سندھ تک پھیلایا جائے گا۔
سیکرٹری محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ بوسٹر ڈوز لگانے کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔
خیال رہے کہ کورونا کی نئی انتہائی خطرناک قسم دنیا کے مختلف ممالک میں پھیل چکی ہے اور پاکستان نے بھی اس حوالے سے ہانگ کانگ اور 6 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button