کھیل
پی ایس ایل7: ’بھائی یہ تو شروع ہوتے ہی ختم ہو گیا‘
پاکستان سپر لیگ سیزن سیون (پی ایس ایل7) کا آغاز جمعرات کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہوا۔
پاکستان سپر لیگ سیزن سیون (پی ایس ایل7) کا آغاز جمعرات کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہوا۔
افتتاحی تقریب میں آفیشنل ترانے، پیراگلائیڈنگ اور پاکستان میں کرکٹ کی 70 سالہ تاریخ کے حوالے سے ڈاکیومینٹری سمیت سمیت متعدد سرگرمیاں پیش کی گئیں۔
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کا ماجرا سوشل ٹائم لائنز پر بیان ہونا شروع ہوا تو متعدد صارفین نے اسے ’طویل عرصے بعد کرکٹ کی یادگار سرگرمی‘ قرار دیا۔

تقریب میں پیش کردہ مواد کے ساتھ اس کا دورانیہ ٹویپس کا موضوع بنا تو کسی نے پہلے میچ سے قبل کی سرگرمی کے مختصر ہونے کی تعریف کی تو دیگر اپنی حس مزاح کا استعمال کرتے دکھائی دیے۔

اگرچہ پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان ہو رہا ہے تاہم پی ایس ایل سے متعلق میمز کا خصوصی موضوع رہنے والے لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد ایک مرتبہ پھر ٹائم لائنز پر نمایاں رہے۔




