عوامی شکایات کا ازالہ کے حوالے سے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی:ایم ڈی واسا محمد تنویر
ایم ڈی واسا محمد تنویر زیر صدارت اجلاس کا انعقادہوا۔اس اجلاس میں تمام ٹاونز کے ڈائریکٹرز ،ایکسیئنز نے شرکت کی۔لاہور کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے پانی کی بروقت نکاسی
لاہور پاکستان (وائس آف پیپل یو ایس اے):ایم ڈی واسا محمد تنویر زیر صدارت اجلاس کا انعقادہوا۔اس اجلاس میں تمام ٹاونز کے ڈائریکٹرز ،ایکسیئنز نے شرکت کی۔لاہور کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے پانی کی بروقت نکاسی واسا لاہور کی اولین ترجیح ہوگی۔10 سے 11 بجے تک تمام ایس ڈی او ،ایکسئین ، ڈائریکٹر عوامی شکایات کو سننے کے لیےاپنے دفاتر میں موجود رہیں ۔ایم ڈی واسا محمد تنویر تمام دفاتر کے سرپرائز دورے کریں گے۔عوامی شکایات کا ازالہ کے حوالے سے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔تمام ڈائریکٹرز اپنے ٹاونز کے سروے کریں تمام مین ہولز کور ہونے چاہیں تاکہ کسی حادثہ سے بچا جا سکے۔پانی کے ضیاع کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایات۔تمام افسران کھلے مین ہول کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنائیں۔ایم ڈی واسا محمد تنویر نے اس کے علاوہ تمام ٹاونز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔واساکے ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایات دیں۔ اس موقع پر ڈی ایم ڈی آپریشن غفران احمد، ڈی ایم ڈی انجینئرنگ محمد منان سمیت تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔